اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آ گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا، جن علاقوں میں اسمارک لاک ڈاون ہو گا ان میں قرطبہ ٹاون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔