جیکی چن کس سیاسی جماعت میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟

Jackie Chan

Jackie Chan

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) ایکشن ہیرو جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) سے بہت متاثر ہیں اور اس کے رکن بھی بننا چاہتے ہیں۔

بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم کے دوران 67 سالہ اداکار نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یکم جولائی کو سی پی سی کے صد سالہ جشن کے موقع پر کی گئی تقریر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ چینی ہیں اور کہا کہ وہ سی پی سی کے حامی ہیں۔

جیکی چن نے کہا وہ سی پی سی کی عظمت کو دیکھ سکتے ہیں ، یہ جو کہتی ہے کرتی ہے، ایسا نہیں کہ 100 سال کے عرصے میں انہوں نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے بلکہ چند دہائیوں قبل کیے گئے وعدے بھی نبھائے۔

جیکی چن نے مزید کہا کہ میں سی پی سی کا رکن بننا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار کو تھیٹر ڈرامہ ’Epic Journey‘ میں کاسٹ کیا گیا تھا جس میں سی پی سی کے قیام کے 100 برس مکمل ہونے کے سفر کا احاطہ کیا گیا تھا۔

اس تھیٹر میں پرفارمنس کے دوران جیکی چن نے وہ نغمہ ’Defend The Yellow River‘ بھی گایا تھا جو 1939 میں جاپان اور چین کی جنگ کے دوران لکھا گیا تھا۔