متنی سے پنجاب اسمگل ہونے والی اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

Weapons

Weapons

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) متنی پولیس نے پنجاب اسگل کی جانے والی اسلحے کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق متنی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی، اسلحہ گاڑی کے ذریعے پنجابا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

ای پی وقار احمد نے بتایا کہ کارروائی میں پنجاب اور درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اور دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جب کہ قبضے میں لئے گئے اسلحے میں 24 شارٹ گن اور 54 ہزار کارتوسوں سمیت دیگر چھوٹا اسلحہ شامل ہے۔ اسلحہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔