اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اوقات کی خلاف ورزی پر پی آئی اے سے وضاحت طلب کرلی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پرپی آئی اےکی 3 پروازوں نے لینڈنگ کے اوقات کی خلاف ورزی کی جس کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پرغیر معمولی رش لگا رہا اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی۔
مراسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کو 19 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔