حج کے موقعے پر مشاعر مقدسہ میں ’سیفٹی پلان‘ کیا ہے؟

Major General Dr. Hamad Al-Faraj

Major General Dr. Hamad Al-Faraj

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں شہری دفاع برائے سیکیورٹی کے سربرا میجر جنرل ڈاکٹر حمد الفرج نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری دفاع نے مشاعر مقدسہ میں خصوصی سیفٹی پلان تیار کیا ہے۔ اس پلان کا پہلا مقصد حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

مشاعر مقدسہ سیفٹی پلان کے تحت مقدس مقامات میں شہری دفاع کے سیکیورٹی عملے کی ٹٰیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ وہ حجاج کرام کو سیکیورٹی سے متعلق درپیش مسائل کے بارے میں جان کاری حاصل کرکے ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کرتی ہیں۔

میجر جنرل الفرج نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس اور دوسرے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تعاون موجود ہے۔ شہری دفاع کا سیکیورٹی عملہ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر حجاج کرام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں سلامتی سے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی پر فوری سزا دی جاتی ہے۔

مشعر منیٰ میں شہری دفاع کے آپریشن کنٹرول روم کے اندر سے بات کرتے ہوئے جنرل الفرج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملہ چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر حجاج کرام کی مدد کے لیے مصروف ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔