ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے آیا صوفیہ کی عبادت کے لیے بحالی کی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
صدر ایردوان نے پنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام کہا ہےکہ
ہماری تہذیب کے سورج کے طلوع ہونے کی علامت آیا صوفیہ ، ایک بار پھر عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہم اس موقع پر اپنے رب کا شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ دن دکھایا۔
مجھے امید ہے کہ اس عظیم عمارت کے گنبدوں سے اذان ہمیشہ کے لیے گونجتی رہیں گی۔