آزاد کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایل اے 32 ڈل چٹیاں آزاد کشمیر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 54 میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا۔
ایس پی ریاض مغل کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی پر حملے کا واقعہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو خواتین پولنگ اسٹیشن جانے سے روکا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کارکنوں نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا۔
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر جبکہ 12 نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔