سعودی عرب تونس کے امن واستحکام کا خواہاں ہے: فیصل بن فرحان
Posted on July 27, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Prince Faisal bin Abd Farhan
سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خاجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اپنے تونسی ہم منصب عثمان الجرندی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک تونس کے امن، خوش حالی اور استحکام کا خواہاں ہے۔
دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جمہوریہ تونس کی تازہ سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مملکت نے ہمیشہ تونس کے عوام کی خیر خواہی کی ہے۔ ہم برادر ملک تونس کےامن ، ترقی، حوشحالی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com