اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3262 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 87ہوگئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 11 ہزار 708 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1123 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 722ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 59899 ہے۔