لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) خدیجہ صدیقی پر خنجر سے 23 بار وار کرنے والے مجرم شاہ حسین کو 5 سالہ قید کے بجائے ساڑھے تین سال میں رہا کر دیا گیا۔
خدیجہ صدیقی نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو تحفظ کے لیے خط لکھا مگر جواب نہیں دیا گیا، مجرم کو سزا میں اتنی بڑی رعایت کس بنیاد پر ملی، اس بارے میں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے آئی جی اور وزیر کو خطوط لکھے مگر کوئی معلومات نہیں ملیں، کسی مجرم کو ڈیڑھ سال کی رعایت ملتے ہوئے کبھی نہیں دیکھی۔