لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کر لی۔
اس سے قبل دل میں تکلیف کی وجہ سے جہانگیر ترین گروپ کے حمایت یافتہ نذیر چوہان کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایم پی اے نذیر چوہان کو گزشتہ روز 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔
نذیر چوہان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں تھانا ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹی وی چینل پر شہزاد اکبر کے حوالے سے متنازع گفتگو کی۔