جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم نے دنیا بھر میں کورونا واقعات میں دوبارہ سے تیزی آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ ڈیلٹا ویرینٹ سے تعلق رکھتا ہے۔
گیبرے سوس نے عالمی ادارہ صحت کے مرکزی دفتر سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 40 لاکھ نئے کیسسز رپورٹ ہوئے تھے اور مجموعی متاثرین کی تعداد 2 ہفتوں کے اندر 200 ملین سے تجاوز کر سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او کے چھ میں سے پانچ علاقوں میں انفیکشن پچھلے چار ہفتوں کے دوران 80 فیصد، یا تقریبا دوگنا ہو ا ہے۔ افریقہ میں اسی عرصے کے دوران اموات میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس میں سے بیشتر اضافہ انتہائی وبائی ڈیلٹا قسم کی وجہ سے ہے، جو کہ اب کم از کم 132 ممالک میں دیکھا جا چکا ہے۔
گیبرسوسس کا کہناتھا کہہ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کے پہلے دن سے ہی خبردار کیا تھاکہ وائرس تغیرات کے دور سے گزرتا رہے گا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اب تک وائرس کی 4 مختلف حالتوں کا تعین ہوا ، گیبرے سوس نے خبردار کیا کہ وبا پھیلتے ہی مزید مختلف حالتیں سامنے آئیں گی۔