لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔
پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کھل گئی ہیں۔
تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تعلیمی اداروں کے حکام کو اساتذہ اور دیگر عملے کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہو رہا ہے، سرکاری و نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم رائج کر دیا گیا ہے۔