پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ، افغان باشندہ جاں بحق

Murder

Murder

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) لیڈی ریڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پشاور کے لیڈی رنڈنگ اسپتال کی ایمرجنسی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق قتل ہونے والا شخص افغان باشندہ تھا جس کو پہلے بھی گولی لگی تھی، قتل کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، قاتل ایمرجنسی گیٹ پہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اسپتال انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔