واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

 WhatsApp

WhatsApp

نیویارک : پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونیوالی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر ان کی تصاویر اور ویڈیوز کی پرائیویسی اور ایپ کی میموری کو بچانے کیلئے ‘ویو ونس’ کا فیچر متعارف کروادیا۔

نئے فیچر کے تحت اب بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجائے گی۔

یعنی اگر آپ کسی کو ایسی تصویر یا معلومات بھیجنا چاہیں جس کے بارے میں آپ کو یقین نہیں کہ بھیجنا چاہیے یا نہیں تو آپ یہ ویو ونس کے فیچر کو استعمال کر کے بھیج سکتے ہیں کیونکہ اس سے وہ شخص اسے محض ایک بار کھول کے دیکھنے کا اہل ہوگا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے بانی مارک زکربرگ نے جون میں ویو ونس نامی فیچر کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ جلد متعارف کروایا جائے گا جب کہ بیٹا ورژن استعمال کرنیوالے صارفین کے پاس یہ سہولت گزشتہ ایک ماہ سے موجود ہے۔