مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں: آرمی چیف

General Qamar Javed Bajwa

General Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے دو سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جارہا ہے جب کہ مقبوضہ وادی میں بھی مکمل ہڑتال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بحران پیدا کر رہی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سلامتی بحران علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، کشمیری عوام کی خواہش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، کشمیریوں کی امنگوں کے تحت تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ، ڈیموگرافک تبدیلی سکیورٹی کرائسز پیدا کر رہی ہیں۔