بھارتی اداکارہ دورانِ شوٹنگ بے ہوش، اسپتال منتقل کرنا پڑا

Nushrat Bharucha

Nushrat Bharucha

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا فلم کی شوٹنگ کے دوران بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث بے ہوش ہو گئیں جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال لے جایا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ان دنوں ہدایتکار لو رنجن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے خود کو کافی کمزور محسوس کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ایسا نہ ہوا، سیٹ پر انہیں چکر آنا شروع ہوگئے جس کے بعد گِر پڑیں۔

نشرت بھروچا نے بتایا کہ اسپتال جانے کے بعد انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کمرے تک لے جایا گیا۔

ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد اداکارہ کو اسپتال سے فارغ کردیا اور انہیں 15 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔