قندوز پر قبضے کے لیے طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین لڑائی میں شدت

Forces

Forces

قندوز (اصل میڈیا ڈیسک) افغان شہر قندوز میں طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبائی حکام اور شہریوں کے مطابق طالبان شہر کے وسط تک پہنچ چکے ہیں اور قندوز کے کئی علاقوں میں طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

طالبان جمعے کے روز سے اب تک دو صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ غیر ملکی فورسز کے انخلا کے بعد طالبان ملک کے کئی دیہی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے چکے تھے جب کہ حکومتی فورسز نے اپنی توجہ بڑے شہروں کے دفاع پر مرکوز کر رکھی تھی۔ قندوز کے دفاع کے لیے حکومتی فورسز فضائی طاقت کا استعمال بھی کر رہی ہیں۔