لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک

Security

Security

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) لورالائی کے قریب دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جب کہ 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہو گئے۔

دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔