ترکی معاشی، زرعی اور تجارتی شعبوں میں ترقی کی منازل طے کر رہا ہے: ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی معیشت، زراعت اور تجارتی کامیابیوں کی منازل طے کر رہا ہے۔

صدر نے انقرہ میں نئےکارخانوں اور بنیادی ڈھانچوں کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں ترکی کی شرح نمو 7 فیصد رہی جبکہ امید ہے کہ دوسری سہ ماہی میں بھی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔

صدر نے کہا کہ ترک معیشت طلب،پیداوار اور برآمداتی لحاظ سے متوازن خطوط پر رواں رہی جس کے نتیجے میں ملکی معیشت ایک اہم موڑ اختیار کر چکی ہے بالخصوص پیداواری و برآمداتی شعبے میں دنیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال رواں میں معاشی کامیابی کی رفتار بدستور جاری رہے گی ،ہماری عام زندگی میں مضر ٹیکنالوجی جہاں سرایت کر چکی ہے وہیں ہم ماحول دوست گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مختلف تدابیر اپنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش تباہی کا پیش خیمہ ہوگی لہذا ہمیں ہر شعبے میں ترقی کےلیے اصولی موقف اپنانا ہو گا۔