پاکستان: کورونا سے 95 اموات، 3200 سے زائد کیسز رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 95 افراد انتقال کرگئے اور 3200 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 181 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3221 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 95 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.68 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 573 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 5 ہزار 300 تک جاپہنچے ہیں۔