گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

OGRA

OGRA

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا کی طرف سے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کے لیے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 14 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے، گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86 روپے 93 پیسے اضافے کے بعد 686 روپے 77 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
پی ٹی آئی حکومت کے3 سالوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کہاں سےکہاں پہنچ گئیں؟
آٹا نایاب، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے روٹی کا حصول مشکل
اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایاجات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہیں دی اور اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے۔

اس کے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی نے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، قیمت میں 54 روپے 47 پیسے اضافے کے بعد گیس کی اوسط قیمت 779 روپے 88 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت میں اضافہ رواں مالی سال کے لیے کیا گیا ہے تاہم قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔