امریکی اسپیشل فورسز کے بائیو میٹرک شناخت کے آلات طالبان کے ہاتھ لگ گئے

Taliban

Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکی فوج کے بائیو میٹرک شناخت کے آلات طالبان کے ہاتھ لگ گئے ہیں۔

“دی انٹرسیپٹ” انٹرنیٹ سائٹ کی امریکہ اسپیشل آپریشن کمانڈ آفس کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق HIIDE نامی ان بائیومیٹرک شناخت کے آلات میں سے بعض، گذشتہ ہفتے طالبان کے ملک گیر حملوں کے دوران، تنظیم کے ہاتھ لگے ہیں۔

اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انسانی آنکھ کی پتلی سے اور فنگر پرنٹ سے شناخت کرنے والے یہ آلات کولیشن فورسز کے لئے کام کرنے والے افغان شہریوں کو منظر عام پر لا سکتے ہیں۔

ان HIIDE آلات میں افغان آبادی کے ایک وسیع حصے کا ڈیٹا موجود ہے اور خواہ کیسے ہی یہ آلات دہشت گردوں کی شناخت کے لئے کیوں نہ بنائے گئے ہوں امریکی فوج انہیں نہ صرف اپنے افغان ملازمین کے لئے بلکہ عام شہریوں کی شناخت کے لئے بھی استعمال کرتی رہی ہے۔

اسپیشل فورسز کی ایک سابقہ شخصیت نے کہا ہے کہ طالبان کو اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اضافی آلات کی ضرورت ہو گی اور اندیشہ ہے کہ وہ پاکستان جیسے اپنے حمایتی ممالک کی خفیہ سروس کی مدد سے اس میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ آلات بنانے والی امریکی دفاعی خبر رساں ایجنسی نے مذکورہ دعووں سے متعلق سوالات کے جواب کے لئے وزارت دفاع کی طرف رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے لیکن امریکہ وزارت دفاع نے سوالات کے جواب دینے سے گریزاں ہے۔

لہٰذا اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ ان آلات سے ملکی آبادی کے کتنے حصے کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے اور کس قدر طالبان کے ہاتھ لگ چکا ہے۔