اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 74 افراد انتقال کر گئے اور 4373 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 334 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4373 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.86 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 713 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 13 ہزار 647 تک جا پہنچے ہیں۔