راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے آئندہ ہفتے بلدیاتی قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا جب کہ تبدیلی کی نئی ترامیم تیار کر لی گئی ہیں۔
بلدیاتی قانون میں نئی ترامیم میں پنچایت کونسلوں اور نیبر ہڈکونسلوں کے انتخابات پہلے اور غیر جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے، نئی ترامیم میں ضلع کونسل نظام کو بھی دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔
نئی ترامیم کی منظوری سے موجودہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کا دروازہ بند ہو جائے گا،ضلع کونسل کی بحالی کے پہلے مرحلہ میں پنجاب بھر میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے ڈسٹرکٹ ترقیاتی بجٹ بھی تشکیل دے دیا گیا، ضلع کونسل کی بحالی کے بعد موجودہ تحصیل کونسلوں کے نظام کی مرکزیت ختم ہو جائے گی۔
نئے بلدیاتی انتخابات 2022 کی پہلی سہ ماہی میں کرائے جائیں گے،بلدیاتی انتخابات سے قبل ستمبر سے حکومت صوبہ کے تمام 36 اضلاع میں 350 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیموں کے پراجیکٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔