کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت نے اسکولوں کے بعد جامعات بھی مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات اور بورڈز 30 اگست سے کھلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلباء اور اساتذہ 30 اگست سے پہلے ویکسی نیشن مکمل کروالیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں، اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے اسکولوں کو پیر 23 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔