کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان سے انخلا کے لیے کابل ائیر پورٹ کے باہر انتظار کرنے والے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر ہجوم، افراتفری، حبس اور پانی کی کمی کے باعث ہوئی۔
قطر کے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک 7 ہزار سے زائد افراد کو دوحہ لایا گیا، ساڑھے 8 ہزار سے زائد مسافروں نے متحدہ عرب امارت کے راستے سفر کیا۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت 17 ہزار افراد کا افغانستان سے انخلا کیا گیا۔
دوسری جانب موجودہ صورتحال کے تناظر میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو کابل ائیر پورٹ آنے سے منع کر دیا، امریکی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ کے دروازے کے باہر ممکنہ سکیورٹی خطرات ہیں اس لیے وہاں آنے سے گریز کیا جائے۔
ادھر چین نے افغانستان میں اپنے باشندوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کابل ائیر پورٹ اور دیگر افراتفری والے مقامات سے دور رہیں۔