کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے اپنے بیان پر وضاحت دی ہے۔
اس سے قبل بختاور بھٹو نے مردوں کے عوامی مقامات میں داخلے پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے ایک اور بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مردوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبے پر ابھی بھی قائم ہیں۔
بختاور نے کہا کہ مردوں کو بہنوں، ما بیٹیوں اور بیویوں کے بغیر اکیلے عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دینے چاہیے، شاید وہ اس طرح پھر سے خواتین پر حملہ کرنے کا سوچیں گے۔
بختاور بھٹو نے مزید لکھا کہ خواتین پر پے در پے بڑھتے ہوئے اس طرح کے واقعات کو روکنے کا اور کوئی بہتر آپشن نہیں۔