سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 1806ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 428روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 110000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر94307 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25.73روپے کے اضافے سے 1226 روپے ہو گئی۔