پنجاب بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، لاہور سمیت کئی شہروں کے ڈپٹی کمشنر تبدیل

Government of Punjab

Government of Punjab

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور کئی ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود، ڈی سی لاہور مدثر ریاض، ڈی سی راولپنڈی عامر عتیق اور ڈی سی ساہیوال بابر بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محمد عمر شیر کو ڈپٹی کمشنر لاہور، محمد علی کو ڈی سی راولپنڈی، دانش افضال کو ڈی سی گوجرانوالا، خرم شہزاد کو ڈی سی میانوالی، واجد علی شاہ کو ڈی سی ساہیوال، عامر کریم خان کو ڈی سی ملتان اور ارشاد احمد کو کمشنر ملتان لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سارہ اسلم کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، جاوید اقبال بخاری کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر لگادیا گیا۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق عمران سکندر کو سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر، مسعود مختار کو سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اورمجاہد شیر دل کو سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ ڈپارٹمنٹ پنجاب محمد شعیب جدون کو ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔