پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات پر ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات پرٹک ٹاکرزکے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ پشاورکے تحصیل گورگھٹری، سیٹھی ہاؤس، عجائب گھرسمیت صوبے کے تاریخی مقامات پرٹک ٹاک بنانے پرپابندی ہوگی۔ ٹک ٹاکرز کے داخلے کو حکومتی اجازت نامے اور 3 ہزار روپے فیس کی ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔
ڈائریکٹر آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بنانے والے تاریخی مقامات کو نقصان پہنچارہے تھے، اب کسی کو تاریخی مقامات پر ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹاک بنانے کے لیے حکومت سے پیشگی اجازت لینا ہوگی اور ٹک ٹاک بنانے کا مقصد بھی بتانا ہوگا۔