برمنگھم (اصل میڈیا ڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اسٹار ٹام کروز فلموں میں تو بڑے بڑے چوروں اور مجرموں کا پیچھا کرتے ہیں مگر کوئی من چلا چور خود ان کی بی ایم ڈبلیو چرا کر لے گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گاڑی ان کی مشہور زمانہ فلم مشن امپوسبل سیریز کی ساتویں فلم کی عکس بندی کے دوران چوری ہوئی۔
مذکورہ واردات برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہوئی جہاں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے آئے تھے۔
ٹام کروز نے اپنی بی ایم ڈبلیو ایک ہوٹل کے باہر کھڑی کی تھی اور اس میں ہزاروں پاؤنڈ کی مختلف اشیاء بھی موجود تھیں تاہم بعدازاں پولیس نے ان کی گاڑی ڈھونڈ نکا لی اور اسے جیمز بانڈ کے حوالے کر دیا۔