جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، پاک فوج کا اہلکار شہید

Security Forces

Security Forces

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث دہشت گردوں کوپکڑنے کےلیے سکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا۔