پاکستان کی قیادت کے خواہشمند لوگوں کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں، فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ‏ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کے اپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اوربلاول بھٹو نے الیکشن اصلاحات اورپی ڈی ایم اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا، نہ ہی انھیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویزہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہوجائے توکرنا ہے۔ ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کے خواہشمند ہیں جن کےاپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔