لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 89 افراد انتقال کر گئے اور 4103 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 651 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4103 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 89 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 978 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 67 ہزار 791 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4974 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92941 ہے۔