امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنےکے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنےکے جائزے کی نگرانی کریں۔
صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بے گناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں۔