اسرائیلی صدر کی شاہ عبداللہ دوم سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

Meeting

Meeting

اردن (اصل میڈیا ڈیسک) اردن کے صدارتی محل میں ملک کے شاہ عبداللہ دوم اور اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کے درمیان ایک خفیہ ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن و استحکام سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​انکشاف کیا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے گزشتہ ہفتے ایک غیر اعلانیہ ملاقات کی تھی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے پس منظر میں منعقد ہوئی تھی۔

اسرائیلی صدر نے مزید بتایا کہ شاہ عبداللہ دوم کی دعوت پر گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی، دو طرفہ تعلقات میں استحکام، سیاسی، معاشی اور تجارتی معاملات سے متعلق طویل گفتگو ہوئی۔

صدر اسحاق ہرزوگ نے یہ بھی کہا کہ میں پوری شام شاہ عبداللہ کے محل میں تھا اور یہ ایک بہترین ملاقات تھی، اردن ایک بہت اہم ملک ہے، ایک عظیم لیڈر اور خطے میں انتہائی اہم علاقائی کردار ادا کرنے کے باعث میں شاہ عبداللہ کا بے حد احترام کرتا ہوں۔

اسرائیلی صدر کے اس بیان کی اردن کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔