متنازع زرعی قوانین کیخلاف بھارت میں لاکھوں کسانوں کی احتجاجی ریلی
Posted on September 6, 2021 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Protest
مظفر نگر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار کے کسان مخالف قوانین کے خلاف ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں لاکھوں کسانوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے ریلی میں 5 لاکھ سے زائدکسانوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
کسان رہنماؤں نے ریاست اترپردیش کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں منعقد کرنے اور 27 ستمبر کو ملگ گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
کسانوں نے ریلیوں میں اگلے برس ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے مودی مخالف مہم بھی چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
خیال رہےکہ بھارت میں مودی حکومت کی جانب سےکسان مخالف قوانین کے خلاف گذشتہ 9 ماہ سے نئی دہلی جانے والی اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
مظفرنگر ریلی کو کسان احتجاج کے 9 ماہ میں اب تک کی سب سے بڑی ریلی بھی کہا جا رہا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com