اسد عمر نے 2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرنے کا اعلان کر دیا
Posted on September 11, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, مقامی خبریں
Asad Umar
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرنے کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نےمردم شماری کا سارا ڈیٹا جمع کیا اور خود ہی احتجاج کیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مردم شماری کی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی میں دس ارب روپے سےزائد کی ویکسین فراہم کرچکی ہے،سندھ حکومت ابھی تک ویکسین کا ایک بھی ڈوز دینے میں ناکام رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ ویکسی نیشن سینٹرز میں سندھ کے وزرا کی بڑی بڑی تصاویر دیکھنے کوملتی ہیں۔
اسد عمر نے کراچی والوں کےلیے گرین لائن اگلے ماہ سے کھولنے کی خوشخبری بھی سنا دی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com