سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے قومی چیئرٹی پلیٹ فارم (احسان) کے لیے 10 ملین ریال کا اضافی عطیہ دیا ہے۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک کے دوران خطیر رقم اسی پلیٹ فارم کے ذریعے عطیہ کی تھی۔
اس عطیے کا مقصد فلاحی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے’احسان‘ کو با اختیار بنانے کی خواہش سے اور اس پلیٹ فارم کو اب تک ایک ارب ریال کی گرانٹ مل چکی ہے جس میں ایک بڑی مقدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دی گئی ہے۔
احسان پلیٹ فارم کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تیار کردہ مُختلف شعبوں میں فلاحی کاموں کے لیے ایک معاون کا کردار ادا کرتا ہے اور یہ ادارہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں کے تعاون سے کام کررہا ہے۔ یہ ایک تکنیکی نظام کے طور پر سرکاری حکام کے ساتھ مل کر فلاحی خدمات انجام دیتا ہے۔’احسان‘پلیٹ فارم عطیات دینے اور سماجی تکافل کے لیے ایک حوصلہ افزا نمونہ ہے جو مملکت میں انسانی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ادارہ سعودی عرب کی دانشمندانہ قیادت ، معاون شعبوں ، بڑے عطیہ دہندگان اور معاشرے کے تمام افراد کی طرف سے دی گئی امداد کو اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں میں استعمال کرتا ہے۔
ایک ارب ریال کی رقم کے عطیات حاصل کرنے والے احسان پلیٹ فارم نے فلاحی شعبے میں خدمات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم فلاحی شعبے کو ترقی دینے اور اپنی سروسز سے فائدہ اٹھانے والوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے اہداف کے حصول کی طرف دن رات کوشاں ہے۔
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (SDAYA) احسان پلیٹ فارم کی نگرانی کرتا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے 30 ملین ریال کی رقم عطیہ کی گئی ہے۔