اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورے پر تاجکستان جائیں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا وسط ایشیائی ملک کا یہ تیسرا دورہ ہے، دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا وزارتی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اجلاس کی سائیڈ لائن پر دیگرممالک کے قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم تاجکستان کے صدر سے دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ عمران خان پاکستان تاجکستان بزنس فورم کے اجلاس کا افتتاح بھی کریں گے۔