اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے برطانیہ کی ریڈ ٹریول لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے سے متعلق فیصلہ آج ہو گا۔
ڈیٹا ایکسپرٹ ٹم وائٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور ترکی کے برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان آج بھی ففٹی ففٹی ہے۔
ٹم وائٹ کے مطابق ایسا ڈیٹا دستیاب نہیں کہ کہہ سکوں کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا تاہم منقسم خاندانوں کے ملاپ کے لیے پاکستان کو ایمبر لسٹ میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔
ڈیٹا ایکسپرٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسافروں میں کورونا مثبت ہونے کی شرح 3.2 فیصد ہے اور پاکستان میں کیسز کم ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔
ٹم وائٹ کے مطابق پاکستان میں جینومک میں تسلسل کی شرح بھی کم ہے، ایک ماہ میں جینومک کی رپورٹ جمع کرانے والے 50 ممالک میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے۔