بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار
Posted on September 16, 2021 By Majid Khan لاہور, مقامی خبریں
Lahore High Court
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شخص مظفر نواز کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
ذرائع کے مطابق ، مجسٹریٹ نے پہلی بیوی کی شکایت پر مظفر نواز کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کیخلاف اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔
اب عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیراجازت دوسری شادی پر کیس کی سماعت کا اختیار فیملی کورٹ کو ہے لہٰذا سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com