میلبرن (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا، مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا۔
پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 2 سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔
خیال رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر میلبرن میں چھٹی بار لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، آسٹریلیا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1886 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔