سعودی وزیر مملکت کی یورپی سفیروں سے علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت

Meeting

Meeting

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ اور کابینہ کے رُکن عادل الجبیر نے اتوار کو یورپی یونین کے ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مملکت اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

عادل الجبیر نے یورپی سفیروں سے بات کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کےامور، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مملکت کا نقطہ نظر واضح کیا۔