کراچی پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پر مقدمات اور گرفتاریوں سے روک دیا گیا

Police

Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پر مقدمات اور گرفتاریوں سے روک دیا۔ کراچی میں اعلی افسران نے پولیس کو کورونا ویکسین نا لگوانے پر مقدمات اورگ رفتاریوں سے روک دیا۔

افسران نے تھانیداروں کو ہدایت کی کہ راہ چلتے شہریوں کے خلاف ویکسینیشن کارڈ نہ ہونے پرمقدمہ درج نہ کیا جائے۔ کارروائیاں شادی ہالز، ہوٹلزاورتفریح مقامات تک محدود رکھی جائے۔ عام شہریوں کی مشکلات کودیکھتے ہوئے میں احکامات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پرشہریوں کوجرائم پیشہ بنادیا تھا اورشہریوں کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پرشہربھرمیں 18 مقدمات درج کرکے 33 افراد کوگرفتاربھی کیا گیا تھا۔