عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق کی ایک شیعہ ملیشیا ’عصائب اھل الحق‘ کے سربراہ قیس الخزعلی نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی عالمی قوتوں پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عاید کیا ہے۔
ہفتے کے روز قیس الخزعلی نے کہا تھا کہ انتخابات سیاسی روڈ میپ تبدیل نہیں کر سکتے۔
قبل ازیں عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے 10 اکتوبر کو ہونے والے انتٓخابات کے موقعے پر سیکیورٹی اداروں کوتمام سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے پولنگ کےعمل پر فوج کے اثر انداز ہونے کے تاثر کی نفی کی اور کہا کہ کسی مخصوص سیاسی گروپ کے اثرانداز ہونے کی آڑ میں انتخابی عمل کا راستہ نہیں روکا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ادارے کسی گروپ کی طرف سے ووٹنگ کےعمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش پر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔