سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور اس جانب کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان اور وزیر مملکت ، مجلس شوری کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العيبان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سعودی عرب میں فرانس کے سفارت خانے کے قائم مقام ناظم الامور فلپ ریجیس اور فرانس کی وزارت خارجہ کے کئی دیگر ذمے داران بھی شریک تھے۔