کراچی: سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 349 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 216 مثبت کیسز سامنے آئے اور اس طرح شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ حیدرآبادمیں 1804 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 160 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور مثبت کیسز کی طرح 8.87 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں مجموعی طورپر وائرس کے مثبت آنے کی شرح 4.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔