کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) انٹربینک اور مقامی مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہا، درآمدی شعبے کی طلب بڑھنے سے کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 170.88 روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔
اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب گھٹنے سے اس کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 170.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کی کمی سے 172.20 روپے پر بند ہوئی۔